ہانگ کانگ میں مظاہرے جاری، ٹرین نظام معطل

Hong Kong Protest

Hong Kong Protest

بیجنگ (اصل میڈیا ڈیسک) ہانگ کانگ میں رات بھر ہونے والے مظاہروں کے بعد ٹرین کا نظام معّطل کر دیا گیا ہے۔

ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکیٹو کیری لیم نے عوام کے تحفظ کی خاطر ایک مخصوص قانون کے تحت شہر میں اس نظام کو بند کرنے کی ہدایات دیں ہیں۔

گزشتہ شب ہانگ کانگ کے کاروباری علاقے میں جمع ہزاروں مظاہرین حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

اس دوران متعدد ٹرین اسٹیشنوں پر توڑ پھوڑ کی بھی اطلاعات ہیں۔

یاد رہے کہ ہانگ کانگ میں گزشتہ کئی ماہ سے بیجنگ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے خلاف احتجاج جاری ہے۔