حسنی مبارک پیچیدہ سرجری کے بعد پہلی بار منظرعام پر

Hosni Mubarak

Hosni Mubarak

قاہرہ (اصل میڈیا ڈیسک) مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے پوتے عمرعلاء مبارک نے کچھ دن قبل پیچیدہ سرجری کے عمل سے گذرنے والے اپنے دادا کی تازہ تصویر شائع کی ہے۔معدے کی سرجری کے بعد حسنی مبارک کی پہلی تصویر ہے جس میں انہیں اپنے پوتے کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق عمر علاء مبارک نے انسٹا گرام کے اکائونٹ سے یہ تصویر جاری کی ہے اور ساتھ ہی حسنی مبارک کے لیے اپنی محبت بھرے جذبات کا بھی اظہارکیا گیا ہے۔

سابق مصری صدر حسنی مبارک کے اہل خانہ کے قریبی ذریعے نے بتایا کہ حسنی مبارک کے معدے میں تکلیف کے بعد ان کی سرجری کی گئی تاہم اب وہ بہتر ہیں۔ انہیں دو ہفتے پیشتر قاہرہ میں المعادی ملٹری اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا تھا۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حسنی مبارک تیزی سے روبہ صحت ہیں تاہم وہ چند روز تک اسپتال میں ہی رہیں گے، اس کے بعد انہیں گھر بھیج دیا جائےگا۔

خیال رہے کہ حسنی مبارک گذشتہ برس یکم اکتوبر کو برطرفی کے 9 سال بعد یوٹیوب پر منظرعام پرآئے تھے۔ انہوں جنگ اکتوبر 1973ء کے حوالے سے بات کرتے اور جنگ کی یادیں دہراتے سنا جاسکتا ہے۔ حسنی مبارک کو 26 دسمبر 2018ء کو مصر کی ایک فوجی عدالت میں پیشی کے موقعے پربھی دیکھا گیا تھا۔92 سالہ حسنی مبارک 1928ء کو پیدا ہوئے اور 1981ء سے گیارہ فروری 2011ء تک 30 سال مصر کے صدر رہے۔