خان صاحب واپس کیسے آئیں؟ ظالموں نے واپسی کا راستہ ہی نہیں چھوڑا۔ (جاوید ہاشمی)

Javeed Hashmi

Javeed Hashmi

ملتان. جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ دھرنوں کا انجام کوئی نہیں ہے، خان صاحب واپس کیسے آئیں؟ظالموں نے واپسی کاراستہ ہی نہیں چھوڑا، اگر مارشل لا آیا تو بہت بڑی بغاوت ہو گی۔

جاوید ہاشمی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مارشل لا آیا تو ملک ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا، میں عمران خان کےشوکاز نوٹس کاانتظارکر رہا ہوں، شوکاز نوٹس کامن وعن جواب لکھ کربھیجوں گا،

عمران خان سمیت تحریک انصاف کی قیادت میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان بتائیں کیااشاروں کے فیصلے نہیں تھے، کنٹینرمیں بیٹھ کر فیصلہ کیا تھا کہ پارلیمنٹ کے سامنے نہیں جائیں گے،

عمران خان سیڑھی سےاٹھ کراوپرگئےاورکہاکہ کورکمیٹی کی میٹنگ ہوئی، کورکمیٹی کی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی تھی، عمران خان اورتحریک انصاف کےرہنماؤں کی غلط بیانی پردکھ ہے۔