انسانی حقوق تنظیموں کا مشترکہ اجلاس، نوسر باز کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

مصطفی آباد/للیانی: انسانی حقوق تنظیموں کا مشترکہ اجلاس جاپان پَلٹ پاکستانی سے 20لاکھ چالیس ہزار روپے کا فراڈ کرنے والے بااثرنوسر باز کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کوٹ غلام محمد کا مکین حاجی اسلم بھٹی نامی جاپان سے محنت مزدوری کر کے پاکستان واپس آیا تو کوٹ پیراںکے مکین مہر اکرام عرف دولا نامی نوسر باز نے کوسٹر گاڑیوں کی خریداری کا جھانسہ دیکر اس سے 20 لاکھ چالیس ہزار روپے ہتھیا لئے۔

گزشتہ سال ملزم کی بیٹی کی شادی پر بزریعہ پنچائت مطلوبہ رقم کا ایک چیک دیکر مزید وقت حاصل کیا جبکہ مزکورہ چیک بھی جعلی نکلاجسپرحاجی محمد اسلم بھٹی کے بیٹے شاہد اسلم کی مدعیت میں تھانہ بی ڈویژن قصور مقدمہ نمبر202/14درج ہواپولیس نے ملزم کو گرفتار کیا مگر چند گھنٹوں بعد ساز باز ہوکر رہا کر دیا مقامی پولیس تھانہ میں شنوائی نہ ہونے پرمدعی ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان ،نیشنل ہیومن رایٹس کمیٹی،اور انسانی حقوق کمیٹی کے دفاتر پہنچ گیا جہاں پر موجودچعرمین ہیومن رائٹس کمیٹی میجر(ر) حبیب الرحمان خاں ،کونسل ممبر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان عتیق الرحمان شیخ ،ضلعی صدر فری جسٹس اینڈ میڈیا کونسل آف پاکستان نوید اے ملک ایڈووکیٹ و دیگر نے اعلیٰ حکام سے ملزم کی گرفتاری اور انصاف کی اپیل کرتے ہوئے مدعی کو مفت قانونی امداد کی یقین دہانی کروائی ہے۔