ہنگرین گراں پری، برطانوی ڈرائیور لوئس ہملٹن کی پول پوزیشن

British driver

British driver

ہنگری (جیوڈیسک) سابق عالمی چیمپئن برطانوی ڈرائیور لوئس ہملٹن نے ہنگیرین گراں پری میں پول پوزیشن حاصل کر لی فارمولا ون ریس کے کوالیفائنگ رانڈ میں ڈرائیورز نے شاندار پرفارمنسسز کا مظاہرہ کیا۔

برطانیہ کے لوئس ہملٹن مقررہ لیپس کا فاصلہ ایک منٹ انیس اعشاریہ تین آٹھ آٹھ سیکنڈز میں مکمل کر کے سرفہرست رہے۔ ہملٹن نے مسلسل تیسری بار پول پوزیشن اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اڑتیس سیکنڈز کے فرق سے جرمنی کے سیبسٹئن ویٹل کی دوسری اور سوئزرلینڈ کے رومین گروسجین کی تیسری پوزیشن رہی۔