میاں محمود الرشید کے فرزند حافظ حسین محمد کا انتقال

Hafiz Hussain

Hafiz Hussain

لاہور (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کے فرزند حافظ حسین محمد کا انتقال، مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کے جواں سال صاحبزادے بیس سالہ حافظ حسین قضائے الہی سے وفات پا گئے۔

ان کو ہفتے کی صبح برین ہیمرج ہوا ور ہسپتال منتقل کرنے سے پہلے ہی وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ جنازے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، مسلم لیگ نواز کے اراکین اسمبلی مہر اشتیاق، پرویز ملک، تحریک انصاف کے اراکین میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر مراد راس سمیت لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کو آہوں اور سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔