حیدرآباد : نواز شریف کی وزیراعظم بننے کی خوشی میں کیک کاٹا گیا

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد میں پاکستان مسلم لیگ ن، لیڈیز ونگ، یوتھ ونگ اور کا مریڈ قادر بخش لاکھو کی جانب میاں نواز شریف کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں ریلی نکالی، بھنگڑے ڈالے، کیک کاٹا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔

میاں نواز شریف کے تیسری بار پاکستان کا وزیراعظم بننے کی خوشی میں حیدرآباد پریس کلب کے باہر پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ کارکنان نے بھنگڑے ڈالے اور رقص کیا۔

انہوں میاں نواز شریف کے حق میں نعرے بھی بلند کئے۔ سینئر مسلم لیگی کارکن کامریڈ قادر بخش لاکھونے حیدرآباد پریس کے باہر مٹھائی تقسیم کی اور کیک کاٹا۔