پولیو کے انسداد کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی بین الاقوامی کانفرنس

Polio

Polio

اسلام آ باد (جیوڈیسک) پولیو کے انسداد کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی علما کانفرنس نے پاکستان میں پولیو مہم کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکرز کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات میں ملوث افراد کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ جامعہ الازہر مصر اور بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام اسلام آ باد میں منعقدہ بین الاقوامی علما کانفرنس میں پاکستان سمیت مصر ، یمن اور سعودی عرب کے علمائے کرام اور عالمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب میں علمائے کرام نے پولیو کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انسداد پولیو مہم کے دوران پیش آ نے والے افسوسناک واقعات کی بنیادی وجہ غلط فہمیاں ہیں۔

کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انسداد پولیو کے حوالے سے مزید موثر اقدامات نہ اٹھائے گئے تو پاکستانیوں کے لئے حج و عمرہ پر پابندی لگنے کا خطرہ ہے۔