حیدرآباد: سپرنٹنڈنٹ نار جیل آغا نعیم غوری سپرد خاک

Agha Naeem Ghauri

Agha Naeem Ghauri

حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد میں گزشتہ روز دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نارا جیل آغا نعیم غوری کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ حیدرآباد کے علاقے ٹنڈوآغا میں گزشتہ روز نامعلوم دہشت گردوں نے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ نارا جیل آغا نعیم غوری کو گولیاں مارکر قتل کردیا تھا۔

مقتول کی نماز جنازہ ٹنڈو آغا میں ادا کی گئی جس میں آئی جی جیل نصرت منگن، جیل حکام، شہریوں اور عزیز واقارب نے شرکت کی، بعد ازاں مقتول آغا نعیم غوری کی ٹنڈو آغا کے مقامی قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کردی گئی۔