حیدرآباد ٹیسٹ : آسٹریلیا کی پہلی اننگز237 رنز پر ڈکلئیر

Australia Test Cricket

Australia Test Cricket

حیدرآباد ٹیسٹ(جیوڈیسک)آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اور میتھیو ویڈ نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے ابتدائی روز ٹیم کو تباہی سے بچالیا۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز دو سو سینتیس رنز نو کھلاڑی آٹ پر ڈکلئیر کردی۔

حیدرآباد دکن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس آسٹریلیا نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلوی اوپنرز کپتان کے فیصلے کی لاج نہ رکھ سکے اور پندرہ کے مجموعی اسکور پر ڈیوڈ وارینر اور ایڈ کوآن پویلین لوٹ گئے۔ دونوں کھلاڑی بھنیشور کمار کی گھومتی ہوئی گیند کی بھینٹ چڑگئے۔

واٹسن نے کچھ مزاحمت کی لیکن وہ بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکے اور تئیس رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ تریسٹھ رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد مائیکل کلارک اور میتھیو ویڈ نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کی اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں ایک سو پینتالیس رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کو بحران سے نکالا۔

ویڈ باسٹھ رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔ کلارک نو رنز کی کمی سے سینچری بنانے میں ناکام رہے۔ وہ اکیانوے رنزبناکر جدیجا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز دو سو سینتیس رنز نو کھلاڑی آٹ پر ڈکلئیرکردی۔ جواب میں بھارت نے کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے پانچ رنز بنالئے ہیں۔