ٹی 20 : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 95 رنز سے ہراکر سیریز بھی جیت لی

Pakistan & South Africa

Pakistan & South Africa

سنچورین (جیوڈیسک)پاکستان نے اتوار کو جنوبی افریقہ کو دوسرے اور آخری ٹی 20میچ میں 95رنز سے ہراکر محدود ترین میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت لی۔واضح رہے کہ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیاتھا۔ ٹی ٹوئنٹی میچز میں یہ پاکستان کی کسی بھی ٹیم کے خلاف تیسری بڑی فتح ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی کسی بھی ٹیم کے خلاف سب سے بڑی شکست ہے۔

اس سے قبل سنچورین کے سپراسپورٹس پارک میں کھیلے گئے اس میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پروٹیز کو جیت کے لیے 196جیسا بڑا ہدف دیا،تاہم افریقی الیون ،پاکستانی بولروں بالخصوص عمر گل اور کپتان حفیظ کی جچی تلی بولنگ کی تاب نہ لاسکی اوراسکے کھلاڑی یکے بعد دیگرے آٹ ہوتے رہے۔چار افریقی بیٹسمین صفر اور چار ڈبل فیگر میں داخل ہوئے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

صرف کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز 36،کلین ویلڈٹ 22 اور پیٹرسن 13ہی پاکستان بولروں کے خلاف کچھ مزاحمت کرتے نظر آئے۔پاکستان کی جانب سے عمر گل نے صرف چھ رنز کے عوض پانچ وکٹ لیے جو انکے کیئریر کی بہترین بولنگ ہے۔ کپتان حفیظ نے تین جبکہ عرفا ن اور جنید خان نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔کپتان حفیظ کو انکی شاندار آل رانڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔