آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی نئی رینکنگ، آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ کا پہلا نمبر

Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

دبئی (جیوڈیسک) ون ڈے ہویا ٹی ٹوئنٹی، حفیظ جیسا آلراؤنڈر کوئی نہیں، پروفیسر نے ففٹی ففٹی کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں بھی دنیا بھر کے آل راؤنڈرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بولرز میں ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن کی برتری برقرار ہے۔

پاکستان کے سعید اجمل کی دوسری پوزیشن ہے۔ بیٹسمینوں میں نیوزی لینڈ کے برینڈن میکلم نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی، کیوی بیٹسمین نے انگلینڈ کے ایلکس ہیلز کو پہلی سے دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا۔ آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے پانچ درجہ ترقی کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔