آئی ڈی پیز کی آڑ میں دہشتگردوں کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا: قائم علی شاہ

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیِ سندھ سید قائم علی شاہ نے سائیٹ ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پر صنعتی علاقے میں 27 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی سڑکوں کا افتتاح کیا۔

صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیِ سندھ نے صنعتی علاقے میں مزید ترقیاتی کاموں کیلئے صنعتکاروں کی تجاویز اور مطالبہ پر فنڈز فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلیِ کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ آپریشن کے اثرات ملک بھر میں مرتب ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر سندھ کے بارڈرز پر بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر صنتکاروں نے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز کی فراہمی پر وزیراعلیِ سے اظہار تشکر کیا اور سائیٹ ایریا میں مزید ترقیاتی کاموں کیلئے فراہم کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیِ نے مزید کہا کہ سندھ کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، وفاق کو بجلی و پانی کی تقسیم منصفانہ طور پر کرنی چائیے۔ آئین کے مطابق سندھ بجلی و پانی کی صورت میں اپنا حق ضرور حاصل کرئے گا۔