عوامی خدمت کا سچا جذبہ موجود ہو تو اقتدار کوئی معنی نہیں رکھتا ،قائد تحریک کی قیادت میں عوام کو خوشحال معاشرہ فراہم کرینگے۔اقبال محمد علی خان

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ حق پرست قیادت نے بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت کے ذریعے عوامی زندگی میں نقلابی تبدیلی اور شہر کی بے مثال ترقی کے ذریعے یہ ثابت کر دیا کہ عوامی خدمت کا سچا جذبہ موجود ہو تو اقتدار کوئی معنی نہیں رکھتا قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں عوام کو خوشحال معاشرہ فراہم کرینگے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول کے ترقیاتی فنڈز سے شاہ فیصل ٹائون یونین کونسل نمبر1اور2میں فراہمی ونکاسی آب کی لائنوں کی تنصیب اور شاہراہوں کی تعمیر کے بعد افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول ،ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹس کے ذمہ دران بھی موجود تھے افتتاح تقریب میں علاقہ مکینوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جو عوامی کی خدمت اور ملک کی ترقی میں سرگرداں ہے انہوں نے کہاکہ ہم وعدے نہیں عملی اقدام پر یقینی رکھتے ہیں آج ہماری عملی پسندی کی مثال ہے کہ شہر کراچی میں شہری اور دیہی تفریق کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے کراچی کے گائوں اور گوٹھوں میں بھی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو حق پرست اراکین اسمبلی نے اپنے ترقیاتی فنڈز کو استعمال میں لاکر یقینی بنا دیا ہے ۔آج جس ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جارہا ہے اس منصوبے سے ناتھاخان گوٹھ اور دیگر ملحقہ گوٹھوں کے مکین بھی سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر اپنے حلقے کے عوام کو بلاتفریق رنگ و نسل خدمت کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا نے پر یقینی رکھتی ہے انہوں نے اپنے ترقیاتی فنڈز سے ناتھا خان گوٹھ ،سادات کالونی اور شاہ فیصل کالونی نمبر4میں فراہمی و نکاسی آب کی لائنوں کی تنصیب اور شاہراہوں کی تعمیر کے حوالے سے بتا تے ہوئے کہا کہ فراہمی آ نکاسی آپ کی لائنوں کی تنصیب کے ذریعے ایک وسیع آبادی میں پینے کے صاف پانی فراہمی اور سیوریج کا مثالی سسٹم نظام قائم کرکے عوامی آمد و رفت کی سہولت کی لئے مثالی شاہراہوں کی تعمیر کو یقینی بنا یا گیا رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول نے عوام کو یقینی دلا یا کہ بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت اور ترقی کا سفر قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے جاری رکھا جائے گا۔

Iqbal Mohammad Ali Khan

Iqbal Mohammad Ali Khan