علاقائی ترقیاتی امور اور صفائی وستھرائی کے عمل کو مکمل نگرانی میں انجام دیا جائے ،چیف آفیسر کا بلدیاتی مسائل کے جائزے کے لئے شاہ فیصل ٹائون کا تفصیلی دورہ

کراچی : چیف آفیسر /ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی نے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن کے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ ہنگامی بنیادوں پر بلدیاتی سہولیات عوامی کی دہلیز تک فراہمی کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ افسران تندہی کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا تے ہوئے عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا ئیں انہوں نے اعلان کیا کہ بلا تعطل شاہ فیصل ٹائون کے تمام علاقوں میں میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے ہفتہ وار تعطیل ختم کے ہفتہ اور اتوار کو معمول کے مطابق عوامی خدمت کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جائے گا ان خیالات کا اظہار چیف آفیسر کمال مصطفی نے شاہ فیصل ٹائون کی مختلف یونین کونسل کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیاتی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن کے تمام محکموں کے سربراہان کے علاوہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مقامی افسران بھی موجود تھے۔چیف آفیسر کمال مصطفی نے دورے کے دوران مختلف علاقوں میں شہر کی ناگفتہ صورتحال کی وجہ سے صفائی وستھرائی کے امور متاثر ہونے کی وجہ سے ہنگامی بنیادوں پر گلیوں اور محلوں کی سطح پر جاری صفائی وستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی اور علاقائی ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔

تمام امور کو مکمل نگرانی میں انجام دیا جائے اس موقع پر علاقائی سطح پر فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کی درستگی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں چیف آفیسر کمال مصطفی نے دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے ملاقات کی اور ان سے علاقائی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر عوام کی جانب سے علاقائی مسائل سننے کے بعد موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران کو عوامی مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔

Kamal Mustafa Shah Faisal Town

Kamal Mustafa Shah Faisal Town