آئی جی پنجاب کا غیر ملکیوں کی سکیورٹی کیلئے نیا سافٹ ویئر بنانے کا حکم

 Inam Ghani

Inam Ghani

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) آئی جی پنجاب انعام غنی نے غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے نیا سافٹ ویئر تیار کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا پاکستان آنے اور جانے والے تمام غیر ملکیوں بالخصوص چینی شہریوں کا ریکارڈ موجود ہونا چاہیے۔

آئی جی نے کہا کہ سافٹ ویئر تیاری میں ائیر پورٹس چائینز ڈیسک اور ایف آئی اے سے بھی معاونت حاصل کی جائے۔

انعام غنی نے مزید کہا کہ پیپرلیس ورکنگ سسٹم 10 روز میں اورگمشدہ بچوں سے متعلق ایپ دو ہفتوں میں لانچ کردی جائے۔