تھری ڈی فلم ریو کے سیکوئل ریو ٹو کا پہلا مکمل ٹریلر جاری

 Rio 2

Rio 2

نیویارک (جیوڈیسک) 2011 کی بلاک بسٹرتھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ریوایک بار بھر دنیا بھر کے فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑنے میں کے لیے تیار ہے۔ پالتو نیلے پرندے Blu کے گرد گھومتی فلم ریو کے سیکوئل “ریو ٹو”کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

کمپیوٹر اینیمیشنز کا تڑکا لیے میوزیکل ایڈونچر کامیڈی فلم “ریو ٹو”کی ہدایتکاری کارلوس سالڈنہا نے دی ہے جس کے کرداروں کے لیے معروف ہالی ووڈ اداکاروں این ہتھ وے، جیسی ایزنبرگ، جیمی فاکس، ٹریسی مورگن، جارج لوپز، اینڈی گارشیا اور گلوکار ولیم کی آوازوں میں ڈائیلاگز عکس بند کرائے گئے ہیں۔

ریو ٹو کی کہانی بلیو اس کی بیوی جیول اور تین بچوں کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں اور پھر جیول بچوں کو عام پرندوں کی طرح زندگی گزارنے کا طریقہ سکھانے ایمزون کے جنگلات میں لے جاتی ہے۔

بلیو اسکائی اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بروس اینڈرسن اور جان سی ڈونکن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 20 th سینچری فاکس کے تحت اگلے سال20مارچ 2014 کو دنیا بھر میں جبکہ 11 اپریل کو امریکا میں ریلیز کر دی جائے گی۔