ناجائز تجاوزات کرنے والے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو نوٹس جاری

کروڑ لعل عیسن : 19 جنوری تک ناجائز تجاوزت کا خاتمہ کرنے کا عزم رکھنے والی ٹی ایم اے افسران نے ناجائز تجاوزات کرنے والے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔

ٹی ایم او کروڑ ملک آصف بھڈوال کے مطابق اعلیٰ حکام کی جانب ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے حکم آیا ہے جس پر فتح پور اور کروڑ کے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ان کے مطابق آئندہ 2 روز میں آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔