حضرت امام حسن کی یوم ولادت پر محفل منقبت آج جعفر طیار میں منعقد ہوگی

کراچی : ریحان اکیڈمی انٹر نیشنل کے زیر اہتمام نواسہء رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت امام حسن کی ولادت باسعادت کے موقع پر ایک محفل منقبت مورخہ 25 جولائی 2013 ء بروز جمعرات بوقت 10 بجے شب بمقام فائیو اسٹار لان جعفر طیار ملیر میں منعقد ہوگی جس کی صدارت علامہ فرقان حیدر عابدی کرینگے۔

محفل میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید انور رضا، وجاہت حسین نقوی، منظور مہدی، مصدق لاکھانی ،ایس ایم نقی مہمان خاص شرکت کرینگے جبکہ محفل میں ملک کے ممتاز و معروف شعراء کرام گلہائے عقیدت بحضور نواسہء رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت امام حسن مجتبیٰ پیش کرینگے۔