آئی ایم ایف کے مطالبہ پر دسمبر تک نیا گیس ٹیکس، حکومت عوام کی حالت زار پر رحم کرے، جوائینٹ سیکرٹری مسلم لیگ لاہور

لاہور (پی پی سی) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) سے چھ ارب ساٹھ کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کے قرضے کے بدلے میں کڑی شرائط کی یقین دہانی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبہ پر دسمبر تک نئے گیس ٹیکس کا نفاذ سفید پوش اور غریب طبقہ کی کمر توڑ دے گا حکومت نے چند یوم قبل ہی گھریلو اور کمرشل صارفین کے ٹیرف میں اضافہ کیا اب پھر اضافہ کی نوید ان پر اضافی بوجھ اور ناقابل برداشت ہوگا، غیر ملکی اداروں سے قرضوں کے حصول کیلئے عوامی مفاد کو قربان نہ کیا جائے۔ میاں کامران سیف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے مطالبہ پر یکم اکتوبرتک گھریلو صارفین کے بجلی ٹیرف میں 30 فیصد اضافہ کی یقین دہانی تشوشناک امر ہے گیس میں اضافہ کے بعد بجلی کے فی یونٹ میں پہلے ہی اضافہ کیا جاچکا ہے ،غریب اور سفید پوش عوام کا معاشی استحصال نہ کیا جائے، بجلی گیس، پٹرولیم مصنوعات اور آٹے کی قیمتوںمیں اضافہ سے غریب کی قوت خرید کم سے کم ہوتی جارہی ہے، حکومت اگر عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو تکلیف بھی نہ دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان شہداء کی امانت ، تاقیامت قائم رہے گا، چوہدری ظہیر الدین
شہداء کی یادر گار پر حاضری، چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی
لاہور (پی پی سی) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیرالدین خاں نے شہداء کی یادگار باٹا پور میں پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالہٰی کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ خوانی کی ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی سیکرٹری اطلاعات، لاہور ناصر رمضان گجر بھی ان کے ہمراہ تھے، چوہدری ظہیر الدین خاں نے اس موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شہداء کی امانت ہے انشاء اللہ تاقیامت قائم و دائم رہے گا، پاکستان کی بنیادوں میں شہداء کا خون ہے اور اس کے چپے چپے کے دفاع کے لیے بھی شہداء کا خون بہا، انہوں نے کہا کہ زمانہ امن ہو یا جنگ پاک فوج کے جوانوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کی وطن عزیز کی حفاظت کی ہمیں اپنی افواج کے محب وطن جانثار سپاہیوں پر فخر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدر آصف علی زرداری مفاہمتی پالیسی کا آج مخالفین بھی اعتراف کر رہے ہیں قاضی احمد سعید
لاہور(پی پی سی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری مدبرانہ قیادت اور مفاہمتی پالیسی کا آج مخالفین بھی اعتراف کر رہے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک منتخب صدرکا آئینی مدت پوری کر کے باوقار انداز میں رخصت ہونا پیپلز پارٹی کے قائد کا اعزاز ہے، آصف علی زرداری کا بحالی آئین 73 19 کے اقدام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے آئینی کلچر کی بنیاد رکھ کر جمہوریت کے استحکام کے لئے کام کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمرانوں کی تین ماہ کی کارکردگی ”زیرو” ہے، سعدیہ سہیل رانا
لاہور(پی پی سی) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ حکمرانوں کی تین ماہ کی کارکردگی ”زیرو” ہے آئندہ بھی کسی بھلائی کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بجلی کی لوڈیڈنگ مہنگائی اور بے روزگاری کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ سیلاب متاثرین کی امداد کی تشہیر زیادہ مگر عملی صورتحال مختلف ہے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے آبیانہ سمیت تمام ٹیکس معاف کئے جائیں۔ انہوں نے کہ کہ پنجاب میں حکمران بلدیاتی انتخابات میں اپنی شکست کے خوف سے غیر جماعتی بنیادوں پر کروانے پر بضد ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پانچ سالوں میں 13005 ملین روپے سے 3068 پرائمری اور مڈل سکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا،وزیر خزانہ پنجاب
لاہور(پی پی سی)وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ چیف منسٹر ریفارمز روڈ میپ کے تحت سکولوں میں طلبا اور اساتذہ کی حاضری 92 فیصدجبکہ جاری سہولیات اور سکولوں کی انسپکشن 96 فیصد ماہانہ یقینی بنائی گئی ہے جبکہ اس سے قبل سکولوں میں طلباء و اساتذہ کی حاضری 60 فیصد اور موجود سہولیات اور انسپکشن کی شرح 62 فیصد کے قریب تھی انہوں نے کہا کہ پانچ سالوں میں 13005 ملین روپے سے 3068 پرائمری اور مڈل سکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے نجی تعلیمی اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے جس کے لیے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کو 7ارب 50 کروڑ کی رقم فراہم کی گئی ہے۔ پارٹی ورکرزکے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ٹھوس اقدامات کی وجہ سے نہ صرف سکولوں میں طلبا ء کی تعداد حقیقی معنوں میں 11 ملین سے تجاوز کر گئی ہےـ انہوں نے کہا کہ ماڈل سکولوں کے قیام، سرکاری سکولوں میں کمپیوٹر لیب شروع کرنے، 75 ہزار سے زائد میرٹ پر سائنس اساتذہ کی بھرتی، دانش سکولوںکے قیام، اربوں روپے کی لاگت سے سکولوں میں سہولیات کی فراہمی، انڈوومنٹ فنڈ کا قیام جو 12- ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جیسے اقدامات کے باعث ہی سے سرکاری سکولوں میں انرولمنٹ کا عمل بڑھا ہے صوبائی وزیرنے کہا کہ 4 سے 15 سال تک کی عمر کے 2 لاکھ 62 ہزار 500 بچے غیر رسمی بنیادی تعلیم کے منصوبہ کے تحت تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ اینٹوں کے بھٹوں،جیلوں ودیگر مقامات پر بھی تعلیمی سرگرمیوں کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔