مہاجر ری پبلکن آرمی کا تعلق ایم کیو ایم سے نہیں، چوہدری نثار

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مہاجر ری پبلکن آرمی کا تعلق ایم کیو ایم سے نہیں ہے، کراچی میں کئے جانے والے ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے وضاحت کرتے ہو ئے قومی اسمبلی میں چوہدری نثار نے کہا کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن وفاقی حکومت کے کہنے پر شروع ہوا جبکہ آپریشن کی نگرانی بھی وفاقی حکومت ہی کر رہی ہے۔

آپریشن پر کوآرڈی نیشن بھی جاری ہے۔ کراچی آپریشن پر سندھ حکومت، ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتوں سے مشاورت کر رہے ہیں۔