عمران الیکشن کمیشن کے نتائج کیسے قبول کریں گے؟ حافظ حسین

Hafiz Hussain

Hafiz Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ عمران خان جس الیکشن کمیشن کو بے ایمان کہتے ہیں اسی نے حلقہ 68 میں ضمنی انتخاب کرایا ہے، تو کیا عمران خان اسکے نتیجے کو قبول کریں گے۔

جمیعت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حسین احمد نے حلقہ KP-68 سے پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی پر عمران کان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے۔

کہ عمران خان جس الیکشن کمیشن کو بے ایمان کہتے ہیں اسی نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے 68 میں ضمنی انتخابات کرائے۔ کیا عمران خان اس کے نتیجے کو قبول کریں گے۔