عمران خان کا 10 اگست کو طاہر القادری کے یوم شہدا میں شرکت کا اعلان

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) عمران خان نے 10 اگست کو طاہر القادری کے یوم شہدا میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنوں سمیت عوامی تحریک کے یوم شہدا کی تقریب میں شرکت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔