عمران خان پر 14 اگست کو دہشت گرد حملے کا خدشہ

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزارت داخلہ نے تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر 14 اگست کو دہشت گر دی کے خدشے کا اظہار کیا ہے جبکہ کالعدم تحریک طالبان نے عیدالفطر پر اہم سیاسی شخصیات پر خود کش حملوں کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

خود کش بمباروں کے دستے اسلام آباد، لاہور اور پنجاب کے اہم شہروں کو روانہ کر دیے ہیں، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ حساس ادارے نے اس حوالے سے مفصل رپورٹ کے ذریعے متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے عمران خان کو14 اگست کواپنی نقل و حرکت محددود کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہش گرد عمران خان کونشانہ بنا سکتے ہیں۔

جبکہ دوسری طرف اسلام آباد، لاہور اورشمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران گرفتار دہشت گردوں نے انکشاف کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان نے عید پر اہم سیاسی شخصیات کوٹارگٹ کرنے کیلیے حکمت عملی بنائی ہے، خود کش بمبار مختلف روپ دھارکر کارروائیاں کر سکتے ہیں۔