عمران خان کی 17سال کی محنت کے بعد تحریک انصاف آج پاکستان کی ,بڑی جماعت بن کر ابھری ہے

لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی 17سال کی محنت کے بعد تحریک انصاف آج پاکستان کی دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے اور آنے والے وقت میں یہ پہلے نمبر پر ہو گی۔

مرکز میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کر کے پاکستانی عوام کی حقیقی ترجمان بنے گی اور صوبہ خیبر پختو نخواہ میں مثالی صوبائی حکومت کا نظام چلا کر ایک درخشندہ مثال بنے گی۔

حالیہ الیکشن میں بہت ہی مشکلات کے باوجود پاکستان تحریک انصاف نے جمہوری اور سیاسی قوت بن کر پسے ہوئے عوام کو نیا جذبہ اور حوصلہ دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا عوام سے رابطہ مزید مضبوط ہوگا اور اچھی مثالی قیادت پیش کریں گے۔