عمران خان کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں: شفقت چوہان

 Shafqat Chauhan

Shafqat Chauhan

لاہور (جیوڈیسک) صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن شفقت چوہان نے عمران خان کی جانب سے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ثابت ہو گیا ہے کہ سب کا صاحب آرمی چیف ہے۔ ہم آئین اور قانون کی بالادستی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر پر لگائے گئے الزامات کے خلاف بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے بار کے صدر شفقت چوہان نے کہا کہ عمران خان کے مجھ پر لگنے والے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے اور نہ کوئی سیاسی ایجنڈا ہے۔ ہم آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور اس کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ثابت ہو گیا ہے کہ سب کا صاحب آرمی چیف ہے۔ یہ ہم سب کیلئے یہ ڈوب مرنے کا مقام ہے۔