عمران خان کی سول نافرمانی کی تحریک معیشت تباہ کرنے کی مذموم سازش ہے، شہبازشریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان غیر آئینی و غیر قانونی ہے اور عوام اس تحریک کو ناکام بنا دیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ جمہوریت میں مذاکرات کے ذریعے ہی بند دروازے کھلتے ہیں لیکن سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کرکے عمران خان نے زندگی کا سب سے بڑا یوٹرن لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان غیر قانونی و غیر آئینی ہونے کے ساتھ معیشت کے خلاف سازش ہے اور عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کرنے کی مذموم کوشش کی ہے جبکہ عوام نے جس طرح ان کی احتجاجی سیاست کو مسترد کیا ہے اب اس تحریک کو بھی ناکام بنا دیں گے۔