عمران خان یوم فتح پر یوم سوگ منا رہے ہیں، خواجہ آصف

 Khawaja Asif

Khawaja Asif

سیالکوٹ (جیوڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج کا دن مسلم لیگ ن کے لئے یوم فتح ہے اور عمران خان یوم سوگ منا رہے ہیں، عمران خان انا پرست شخص ہیں وہ کرکٹ کی کپتانی کر سکتے ہیں سیاست نہیں، ا نہوں نے یہ بات سیالکوٹ میں جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ہمارے لئے شکر کا دن ہے اللہ تعالی نے فتح عنایت فرمائی، آج ایک سال پہلے اس دن اور یہ موقع اللہ تعالی کی ذات نے فراہم کیا کہ پاکستانی عوام کی خدمت کرسکیں لیکن عمران خان کا خیال تھا وہ جارہے ہیں گراوٴنڈ میں دو سو رنز کرنے یا دو سنچریوں سے اوپر رنز کرنے 25/26 کے اسکور پر ان کی تینوں وکٹیں اڑ گئیں۔

اب وہ اس چیز کو بیٹھ کر رو رہے ہیں پویلین میں۔ تو کیا کیا جائے۔ اس کا تو کوئی علاج ہمارے پاس نہیں ہے تو اگر عوام نے انہیں پویلین میں 24/25 پر واپس بھیج دیا ہے تو وہ کبھی الیکشن کمیشن کو قصور وار ٹھہراتے ہیں کبھی جوڈیشری کو قصور وار ٹھہراتے ہیں کبھی وہ جیو کو قصور وار ٹھہراتے ہیں۔ نو آوٹ ہونے کی جو یہ وکٹیں اڑانے کے الزام بہت لوگوں پر دے رہے ہیں۔ اس یاد میں سوگ منا رہے ہیں۔ آج ان کے لئے یوم سوگ ہے ہمارے لئے اللہ کے فضل سے یوم فتح ہے ہم اس کی یاد منا رہے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے گردموجود لوگ انہیں غلط مشورے دے رہے ہیں۔ عمران خان کی سمجھ سے باہر ہے، ارد گرد لوگ جو ہیں وہ غلط سلط چیزیں بتا تے رہتے ہیں کچھ اپنی سمجھ کی کمی ہے، کچھ لوگ چیزیں غلط فیڈ کرتے رہتے ہیں۔

یہ دونوں چیزیں مل کر عمران خان کو سیاست بارھواں کھلاڑی بنا دیا ہے ان کو خیر 11 ویں بھی کبھی نہیں تھے وہ، لیکن 12/13/14 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست انسان کو عاجزی اور انکساری سکھاتی ہے، عمران خان انا پرست شخص ہیں وہ سیاست نہیں کرکٹ کی کپتانی ہی کرسکتے ہیں۔انا پرستی کی انتہا ہے ، جو شخص انا پرست ہو سیاست نہیں کر سکتا، سیاست عاجزی سکھاتی ہے ایک ایسی ڈگر پر ڈال دیتی ہے جس میں انا پرستی خودکشی کے مترادف ہے۔ وہ انا پرست شخص ہیں وہ کرکٹ کی کپتانی کرسکتے ہیں، کرکٹ کی کپتانی اچھی کی ہے لیکن سیاست جس طرح ایک سال سے کر رہے ہیں باری مانگ رہے ہیں اب روند سے باری مانگ رہے ہیں، بار ی باری آنے پر ہی ملتی ہے۔