عمران خان توہین عدالت کیس کی نقل فراہم کرنے کی درخواست واپس

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی طرف سے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کے فیصلے کی نقل کی حاصل کرنے کی درخواست اعتراض لگا کر وآپس کردی۔

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کا کہنا ہےکہ افتخار چوہدری کیس میں فریق نہیں اس لیے نقل فراہم نہیں کر سکتے۔ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی طرف سے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے فیصلے کی نقل نہ ملنے پر سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے وکیل توفیق آصف ایڈووکیٹ نے کہا ہے۔

کہ وہ رجسٹرار آفس کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔ کیس کے فیصلے کے بعد دستاویز عوامی دستاویز بن جاتی ہیں، کوئی بھی حاصل کر سکتا ہے۔ توفیق آصف نےکہا کہ کیس کے فیصلے کے بعد رکارڈ حاصل کرنے میں کوئی عار نہیں ہے۔