عمران خان ملک میں خانہ جنگی شروع کرنے کیلئے روزانہ کوئی نہ کوئی حربہ استعمال کرتے ہیں، طاہر جمیل

Imran Khan

Imran Khan

فیصل آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی راہنما حافظ طاہر جمیل میاں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان ملک میں خانہ جنگی شروع کرنے کیلئے روزانہ کوئی نہ کوئی حربہ استعمال کرتے ہیں۔

مگر اللہ پاک اس کو ناکام بنا دیتا ہے’ پہلے 14 اگست کو کہتے تھے کہ بہت جلد امپائر کی انگلی اُٹھے گی اور ملک میں تبدیلی آئے گی۔ جب اس سے کام نہ بنا تو اب تیس نومبر کی تاریخ دے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بہت کوشش کی کہ پاکستان کے عوام اور پولیس کو آپس میں لڑائے مگر اللہ تعالی کے فضل و کرم اور محب وطن پاکستانیوں کے دعائوں سے وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے اور نہ ہی کبھی ہو نگے۔

پاکستان بہت جلد میاں نواز شریف کی قیادت میں مہنگائی، بد امنی، لوڈ شیڈنگ اور بے روزگاری کے اندھیروں سے باہر نکل آئیگااور ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔