14 اگست 2014 تاریخ میں نئی تاریخ رقم

14 August

14 August

نغموں کی جھنکار ہنستے کھلکھلاتی خواتین مسکراتے بچے بے فکر بزرگ چہرے پے امید کے دیے جلائے اقلیتیں ہر پاکستانی یوں جھوم رہا ہے جیسے وہ کسی جشن میں شرکت کیلئے آئے ہوں ـ جسموں کا یہ ہجوم بتا رہا ہے عوام کی بے حسی کا رونا رونے والے جان گئے کہ ان میں سچائی نہیں تھی کہ یہ عوام ان کے پیچھے آ کھڑی ہوتی ـ یہ عوام سادہ ہے لیکن اچھی طرح شناخت رکھتی ہے ـ جیسے ہی اس عوام کو بے باک نہ بکنے والا لیڈر پکارتا ہے آئیے ٰغور سے دیکھ لیں کہ سارا پاکستان جاگ اٹھتا ہے ـ

اپنا حق لینے کیلیۓ اس لیڈر رہنما کے عقب میں آکھڑا ہوتا ہے جو قائد کے بعد پہلا رہنما ہے جو اپنی ذات اپنے خاندان کے کے مفاد سے کلی طور پے آزاد ہو کر صرف پاکستان اور پاکستان کی عوام کیلیۓ جیتا ہےـ

قربانی دیتا ہےـ اپنا ہنستا بستا گھر محض قائد اعظم کی طرح خود قربان کر دیتا ہے کہ وہ گھریلو زندگی کی ذمہ داریاں احسن انداز میں پاکستانی عوام کے دکھوں کی وجہ سے ادا نہیں کر سکتاـ

پھر زندگی کو مقصد دے کر سیاست کا تابناک مستقبل بنانے والا انسان دن رات جُٹ گیا بہترین دماغوں کو ملک بھر سے اکٹھا کر کے نیا پاکستان بنانے کیلیۓـ پرانی سیاسی جماعتیں جن کے نعرے محض آج تک نعرے ہی رہے اور غریب عوام کی حالت نہ بدلی ـ لیکن اب سامنے ایک نیا نام تھا نئے پاکستان نئے نظام کی علامت اور اس نے ثابت کر دیا محض 18 سال سیاسی جدوجہد کے بعد ہم سب کے سامنے ناقابل یقین منظر ہے

نئے بنتے ہوئے پاکستان کا منظر عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اور کامیاب پاکستان انصاف کا نعرہ بلند کرنے والا دن رات جاگا ملک کے دور دراز گاؤں سے بلند و بالا پہاڑوں تک پیدل چل کے عام بندے تک پہنچا اسے اس کی ذات کی پہچان دی ووٹ کی طاقت کا احساس دلایا آج اللہ نے ہر محنت کا بھرپور صِلہ اس کی عوام اس کی اپنی قوم کی جانب سے خوبصورت بھرپور تاریخی انداز میں لوٹاتے ہوئے یہ تاریخی لمحات ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیںـ

اتنی آسانی اتنی بے فکری کا ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ سمندر کے سامنے حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے اور مزاحمت کا ارادہ ترک کر دیاـ لیکن ہم جیسے پاکستانی ہمیشہ کی طرح کشت و خون میں رنگی گھٹیا گندی سیاست دیکھنے والے کی دن سے انجانے خوف سے اندر ہی اندر کانپ رہے تھے ـ کہ نجانے موجودہ حکمران اس کامیاب رہنما کو ہرانے کیلیۓ ناکام کرنے کیلئے کیا منفی ہتھکنڈے استعمال کریں ـ سب سے زیادہ فکر عمران خان کی جان کی تھی ـ اللہ اسے سلامت رکھےـ

الحمد للہ کئی دنوں کے بعد آخر کار فیصلہ کُن لمحہ ہماری نگاہیں دیکھ رہی ہیںـ 1947 کی بات آج بھی ہوتی ہے تو لاکھوں لُٹتی عزتوں کا ماتم ـ لاکھوں جوانوں کا خون دیا تب ملا پاکستان لیکن 67 سال کے بعد آجپاکستان اس خوں ریزی سے بہت آگے جا چکا تھا ـ صرف جعلی مینڈیٹ سے ہم پے مسلط ہوئے طاقتور لوگ جنہیں ہٹانا شائد کبھی ممکن نہیں تھا یہ آج جو ہماری نگاہیں دیکھ رہی ہیںـ یہ اللہ کی کرامت ہے ـ ورنہ اس ملک کی باریوں کی سیاست میں بظاہر یہ ممکن نہیں تھاـ

لیکن اے اللہ ہم تیری عبادت کرتے ہیں ـ اور تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں
الحمد للہ اللہ نے آج لاج رکھی سچے انسان کی عمران خان خوش نصیب ہیں جو آپ کے ساتھ اس تاریخ کا حصہ بن رہے ہیں ـ ہم لوگ بہت دور بیٹھے اپنے سال ہا سال سے گھٹی خواہشات کو تعبیر بنتے دیکھ رہےـ نیا پاکستان چمکتے چہروں کے ساتھ سب کا اپنا پاکستان بطورِ پی ٹی آئی ممبر کئی موقعے آئے جب مایوسی ہوئی لیکن عمران خان نے ہمیشہ کی طرح اگنور پے نہیں رکھا بلکہ آکے وضاحت دی دلوں کو پرسکون کیاـ

Pakistan

Pakistan

پاکستان کی خوں ریز تاریخ کا ہمیشہ کیلیۓ خاتمہ یہ ہنستا مسکراتا آزادی مارچ اس پاکستان کی نشاندہی کر رہا جو ہم سب کا تھا ـ جس کو چنددولتمند خاندانوں نے باریوں میں تقسیم کر لیا تھاـ باریوں کا خاتمہ ہو گیا مبارک ہو اہل وطن آپ جیت گئے عمران خان جیت گئے گزشتہ س سال پاکستان کے تاریک ایام تھے جب ظلمت بربریت انتہاء کو پہنچی ہوئی تھی ـ آخرکار اللہ نے نجات دہندہ بھیج دیا ـ آج ساری دنیا حیران کُن مناظر دیکھ رہی ہے ـ دہشت گرد قرار دینے والے ملک میں اتنے لوگ اتنے بے فکر وجہ جانتے ہیںـ

ایماندار دلیر نہ بکنے والا بہادر تاریخی لیڈر عمران خان جس نے ایک قطرہ خون بہائے بغیر عوام کے طاقتور سمندر میں سالہا سال سے موجود آمریت اور آمرانہ جمہوریت ہمیشہ ہمیشہ کیلیۓ سمندر بُرد۫ کر دی پرسکون انتقالِ اقتدار اور عوامی حکومت اب ہمارا مقدر ہے جسے کوئی باری کی سیاست کرنے والا اب نہیں چھین سکتاـ

پہلی بار دیکھا جا رہا ہے عوام کے جوش و خروش کی طرح ریٹنگ کے دلدادہ اینکرز پرجوش ہیں خوشی ان سے چھپائے نہیں چھپ رہی ـ ہر لہجہ پر مسرت اور ہر آواز گونجدار ہے ـ جیسے کمزور مایوس پاکستان میں ان رہنے والوں کو ان کا کھویا ہوا اعتماد مدتوں کے بعد عمران خان نے واپس دے دیاـ
14 اگست 2014 تاریخ میں نئی تاریخ رقم کر گیا ـ عمران خان کچھ لوگ تاریخ کا رخ موڑ دیتے ہیں بلاشبہ قائد کے بعد اللہ کا یہ گرانقدر تحفہ ہمیں استحکام پاکستان کیلئے خاص طور سے عطا کیا گیا شاندار پاکستان عظیم رہنما کے ساتھ 2014 کا ہمارا آزاد خوشحال پاکستان ـ

Shahbano Mir

Shahbano Mir

تحریر: شاہ بانو میر