عمران خان ڈرون حملوں کے خلاف ہیں، طالبان کے حامی نہیں، راجہ یاسر سرفراز

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف چکوال کے رہنما راجہ یاسر سرفراز نے پشاور میں ہونیوالے سانحہ کے خلاف چکوال میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کی اور تمام مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیا احتجاجی ریلی میں تحصیل چوک کے مقام پر دعا کروائی گئی اس موقع پر راجہ یاسر سرفراز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان یہ بات کرتے ہیں کہ ڈرون حملوں میں مارے جانیوالے بے گناہ لوگوں کی ہلاکتوں سے دہشتگردی میں اضافہ ہور ہاہے کمی نہیں اور اس کا ثبوت گزشتہ بارہ سالوں میں دن بدن بڑھتی ہوئی دہشتگردی ہے عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکی جنگ سے علیحدہ ہو تاکہ ان قبائلیوں کے ساتھ مذاکرات کئے جاسکیں جو دہشتگردی کے خلاف ہیں اور صرف امریکہ کے خلاف جنگ کو جہاد سمجھتے ہوئے اس میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی ایک ایسا کینسر ہے جو آپریشن سے مزید بڑھتا ہے اس لئے اسی فوجی آپریشن سے نہیں بلکہ صرف مذاکرات سے کمزور کیا جاسکتا ہے ایسے عناصر جو اس کا خاتمہ نہیں چاہتے وہ جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے تو دہشتگردی میں اضافہ کردیتے ہیں تاکہ عوامی جذبات سے کھیلا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ ان مواقع پر ہمیں جوش کی نہیں ہوش کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرپاک گراؤنڈ چکوال میں منعقدہ آل پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ شاہین فٹ بال کلب میرپور نے 2-1کی برتری سے جیت لیا
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سرپاک گراؤنڈ چکوال میں منعقدہ آل پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ شاہین فٹ بال کلب میرپور نے 2-1کی برتری سے جیت لیا شاہین فٹ بال کلب نے ہیرو کلب چکوال کو فائنل میچ میں شکست کا مزا چکھایا میچ انتہائی دلچسپ رہا پہلے ہاف
میں ایک گول ہیرو کلب چکوال نے کیا جبکہ دوسرے ہاف میں شاہین فٹبال کلب میر پور کے کھلاڑی حماد نے اپنا ٹیلنٹ کچھ اس طرح واضح کیا کہ دونوں گول ہیر وکلب کے خلاف کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلائی اور ہیرو کلب کی شکست کو واضح کردیا اس موقع پر راجہ یاسر سرفراز مہمان خصوصی تھے جنہوں نیفائنل میچ کے اختتام پر جیتنے والے کھلاڑیوں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر چوہدری نجم عباس، چوہدری ناصر عباس اور دیگر ان کے ہمراہ تھے سرپاک گراؤنڈ کی انتظامیہ نے راجہ یاسر سرفراز کی آمد اور کھلاڑیوں کے اچھا کھیل پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا۔