عمران خان تیزی سے روبہ صحت ہورہے ہیں: ڈاکٹرز

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) لاہور تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان تیزی سے روبہ صحت ہو رہے ہیں۔ شوکت خانم ہسپتال میں چیک اپ اور ٹیسٹ کرانے کے بعد گھر روانہ ہو گئے۔

شوکت خانم ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرز نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا اور ان کے معمول کے ٹیسٹ اور فزیو تھراپی کی گئی جس کے بعد عمران خان کو اسپتال سے گھر بھیج دیا گیا۔ ڈاکٹرز نے چیئرمین تحریک انصاف کو مزید بیڈ ریسٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق عمران خان ابھی مزید کچھ روز زمان پارک لاہور میں رہیں گے۔