عمران خان نا تجربہ کار سیاست دان ہیں، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

سکھر (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما اور قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان ناتجربہ کار سیاست دان ہیں۔ ان کے ساتھ ناچنے گانے والے لوگ ہیں جو بڑے گھروں میں پیدا ہوئے ہیں ، انہیں غریب عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

یہ بات انہوں نے سکھر ایئرپورٹ پر خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ بول کر لوگوں کو بہلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے غریب عوام کے سر پر ہاتھ رکھا۔

بلاول بھٹو زرداری کو خطرات ہیں لیکن اللہ اس کی مدد کرے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف سے مہلت مانگی ہے۔ چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن میں جس طرح کی اصلاحات لائی جارہی ہیں اسی طرح چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں بھی اصلاحات لائی جائیں۔