عمران خان خیبر پختونخواہ میں ناکامی کا بدلہ پورے ملک سے لینا چاہتا ہیں۔ سلمیٰ بٹ

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد: ممبر صوبائی اسمبلی سلمیٰ بٹ نے کہا ہے سیاسی نابالغ کھلاڑی شعبدہ باز سیاستدانوں کے ہتھے چڑھ گیا ہے عوام جن کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں۔عمران خان خیبر پختونخواہ میں ناکامی کا بدلہ پورے ملک سے لینا چاہتا ہے۔ انہیں مسلم لیگ(ن)کا مینڈنٹ ہضم نہیں ہو رہا اس لئے ڈکٹیٹر کے ریفرنڈم کے ساتھی پھر اکٹھا ہو رہے ہیں۔

مسلم لیگ(ن)پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مسلم لیگی رہنماء مشتاق رحمانی کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہامسترد شدہ خام خیال لیڈر نواز حکومت کو شمالی وزیرستان میں طالبان کے خلاف آپریشن کی سزا دینا چاہتے ہیں۔طاہر القادری چوہدری برادران کے زیر سایہ کون سے انقلاب کی بات کرتے ہیں۔