عمران خان سمیت پوری قیادت آج رات کارکنوں کے ساتھ گزارے گی، ترجمان تحریک انصاف

Shireen Mazari

Shireen Mazari

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ چیرمین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے وہ آج رات کارکنوں کے ساتھ گزاریں گے۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے، وہ آج رات کارکنوں کے ساتھ گزاریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی پوری قیادت بھی کارکنوں کے ساتھ ہو گی۔

گزشتہ روز عمران خان اور تحریک انصاف کی پوری قیادت کا کارکنوں کو چھوڑ کا اپنے گھروں اور ہوٹلوں میں رات گزارنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جوب میں شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ جب تحریک انصاف کا دھرنا آج شروع ہو رہا ہے تو عمران خان اور دیگر قیادت رات وہاں گزار کر کیا کرتی۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور دیگر مرکزی قائدین آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے تھے جب کہ آزادی مارچ کے شرکاء پوری رات بارش میں بھیگتے رہے جس کی وجہ سے مختلف شہروں سے آئے ہوئے متعدد افراد کی طبیعت ناساز ہو گئی تھی۔