عمران خان پر شادی کیلیے خاندان والوں کا شدید دباؤ

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر شادی کیلیے ان کے خاندان والوں خصوصا بہنوں کی جانب سے شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

عمران خان کے خاندانی ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ان کی بہنوں نے اس سلسلہ میں خاندان سے ہی ہونے والی بھابھی کا انتخاب بھی کر لیا ہے لیکن عمران خان کی’’ہاں‘‘کا انتظار ہے، اگر عمران خان اپنی بہنوں کی پسند پر راضی ہو جاتے ہیں تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ بہت جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائینگے۔

عمران خان کی بہنیں اور باقی فیملی شادی کے حوالے سے اپنے بھائی پر سیاسی مخالفین کی بیجا تنقید سے شدید نالاں ہیں اور وہ ان پر شادی کیلئے شدید دبائو ڈال رہے ہیں۔

عمران خان نے 1995 میں جمائماخان سے شادی کی تھی جو 9 سال تک کامیابی سے چلتی رہی۔ سن 2004 میں دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کر لی عمران خان اور جمائما خان کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں جو اس وقت لندن میں اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہے ہیں۔