عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ییلو کیب بنا لیا : عابد شیر علی

Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

لاہور (جیوڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد نے کہا ہے کہ عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ییلو کیب بنا لیا ہے، میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں ںے کہا کہ عمران خان خود کو راجہ رنجیت سنگھ سمجھتے ہیں اور خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ییلو کیب سمجھ کر اس میں سفر کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری قومی کی لوٹی ہوئی دولت سے ہارس ٹریڈنگ کر رہے ہیں جبکہ شیخ رشید اقتدار نہ ملنے کی وجہ سے پاگل ہو چکے ہیں۔