حقیقی جمہوریت کے قیام کے دن دور نہیں، عامر زمان

Amir Zaman

Amir Zaman

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر نیاز اﷲخان نیازی کے زیر اہتمام نیا پاکستان سیمینار منعقد کیاگیا، سیمینار میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیاگیا، آئین و قانون کی بالادستی کیلئے عمران خان کی جدوجہد کو سراہا گیا، سیمینار سے پاکستان تحریک انصاف کے پی کے کے سنٹرل ڈپٹی سیکرٹری راجہ عامر زمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے اقتدار کی بندر بانٹ کر رکھی ہے۔

عمران خان پاکستان میں حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں، وکلاء نے آئین و قانون کی بالادستی کیلئے ہر پلیٹ فارم پر ناقابل فراموش خدمات سرانجام دی ہیں، انہوں نے وکلاء برادری کاعمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے قیام کے دن دور نہیں ہیں۔ عمران خان ہمارے لئے امید کی کرن بن کر ابھرے ہیں،عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونگے ۔اس موقع پر ارباب عباسی ایڈووکیٹ،سابق جج سید جعفر ،چوہدری ساجد الرحمن ایڈووکیٹ ،شیراز احمد رانجھا،آفتاب دھنیال اور دیگر وکلا موجود تھے۔