عمران خان کی محبِ الوطنی سچائی اور بہادی کو چند سیاسی مخالفین کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا

مصطفی آباد/للیانی: چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی محبِ الوطنی سچائی اور بہادی کو چند سیاسی مخالفین کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کبھی سینٹ میں عمران خان کے خلاف قرارداد پاس کی جاتی ہے تو کبھی سندھ اسمبلی میں، عمران خان کا عوام سے وعدہ ہے وہ کبھی جھوٹ نہیں بولے گا۔

ہمیشہ وہ بات کرے گا جو سچ ہے، ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر ضلع قصور حاجی سیف اللہ طاہر نے تحریک انصاف کے سینئر ممبران عبداللہ رحمان ،عدنان فاروقی ،فرخ رشید،زاہد محمود عوان اور ریاض بڈانی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی اور اے این پی عمران خان اور تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت کے خوف سے ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، لیڈر کا فرض ہے کہ پاکستانی قوم کو آنے والے ہر خطرات سے آگاہ کرے ، عمران خان نے ہمیشہ یہ بات کی ہے کے پاکستان تحریک انصاف پاک آرمی کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔

پی پی پی اور اے این پی کے سینیٹرزکو فوج کے مورال کی اتنی فکر ہے تو شہباز شریف کے اس بیان پر نوٹس لیں کے ہمیں پاکستان آرمی ہندستان سے ٹریڈ نہیں کرنے دے رہی،حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے مزید کہا کہ پُرامن مسلے کا آخری حل مذاکرات ہی ہوتے ہیں ،حکومت کے پاس آپریشن کا آپشن ہمیشہ موجودہوتا ہے جو مذاکرات کامیاب نہ ہونے کی صورت میں استعمال ہوتا ہے مگر مذاکرات سے پہلے آپریشن اور مذاکرات کے مخالفین پاکستان کے دوشمن ہیں جو کبھی بھی ملک میں امن نہیں ہونے دینا چاہتے۔