عمران خان کو باعزت واپسی کا راستہ دینے کو تیار ہیں، پرویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ امپائر کی انگلی تو نہیں اٹھی، عمران خان اپنی دو انگلی اٹھا کر وکٹری کا نشان بنائیں اور واپس چلے جائیں۔ احسن اقبال کہتے ہیں کہ عمران خان کا وزیر اعظم بننے کا خبط عوام کو بہت مہنگا پڑے گا۔

عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران بتائیں کہ کیا لوگوں نے ان کے کہنے پر پی ٹی وی پر حملہ نہیں کیا میڈیا کے نمائندوں پر حملے بھی عمران کے کہنے پر کیے گئے، پچھلے ایک مہینے میں عمران خان ایک تشدد پسند شخص کے طور پر بے نقاب ہوگئے ہیں،پرویز رشید کا کہنا تھا کہ حکومت عمران خان کو باعزت واپسی کا راستہ دینے کو تیار ہے۔

دوسری طرف وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نا کام ہو کر سپریم کورٹ کو دھمکیاں دینے پر اترآئے ہیں عمران کہتے ہیں چیف جسٹس صاحب میرے حق میں فیصلہ دیں ورنہ خانہ جنگی ہو گی۔