عمران خان سیاست میں بچے ہیں: اپوزیشن لیڈر

Khurshid Shah

Khurshid Shah

سکھر (جیوڈیسک) بلاول بھٹو کی جارحانہ تقریر سے عید کے دوران سیاسی ماحول گرم ہو گیا۔ بلاول پر اپوزیشن کی جوابی تنقید کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما ان کے دفاع کے لئے میدان میں آ گئے۔ کہتے ہیں سیاست میں تنقید ہوتی رہتی ہے۔ بلاول نے کسی کو گالی تو نہیں دی۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نہ صرف بلاول بھٹو کا بھرپور دفاع کیا بلکہ عمران خان پر بھی چڑھ دوڑے اور انہیں سیاست میں ”بچہ” قرار دے دیا۔ خورشید شاہ نے بلاول بھٹو کا دفاع تو کیا لیکن حکومت کی حمایت کے حوالے سے آصف زرداری کی پالیسی کو ہی آگے بڑھایا اور حکومت کی مدد کا اعلان کیا۔

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن بھی بلاول کے دفاع میں پیچھے نہ رہے۔ کہتے ہیں پیپلز پارٹی پر مخالفین نے ہمیشہ تنقید کی ہے۔ تنقید کرنے والے تنقید برداشت کرنے کا بھی حوصلہ رکھیں۔ بلاول نے کوئی غلط بات نہیں کی۔