عمران خان کی مقبولیت 70 فی صد سے گر کر 53 فی صد رہ گئی

Ratings

Ratings

واشنگٹن (جیوڈیسک) ایک بین الاقوامی ریسرچ ادارے کے سروے کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستانی عوام کی اکثریت کا اعتماد حاصل ہے، بین الاقوامی تحقیقی ادارے “پیو ریسرچ” کی جانب سے رواں سال مئی میں کیے گئے۔

ایک سروے کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کو عوامی اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔ ادارے کے مطابق نواز شریف کو 64 فیصد پاکستانی نواز شریف کی حمایت میں کمربستہ نظر آتے ہیں۔

32 فیصد افراد نے نواز شریف پر ناپسندیدگی کا اظہار کیاجبکہ 4 فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔ گزشتہ سال انتخابات سے قبل کیے گئے ایک سروے میں نواز شریف کی عوامی حمایت کا تناسب 66 فیصد تھا۔ پیو سروے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر 53 فیصد لوگوں نے اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

24 فیصد نے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور دو برسوں کے دوران ان کی مقبولیت کا گراف 70 فی صد سے کم ہو کر 53 فی صد رہ گئی۔ یوں ان کی مقبولیت میں مجموعی طور پر 17 فیصد کمی ہوئی۔

پیو سروے کے مطابق سب سے زیادہ ریٹنگز پاکستان فوج نے حاصل کی اور 87 فیصد لوگوں نے پاک فوج پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ گزشتہ سال اس حمایت کا تناسب 79 فیصد تھا، چیف آف آرمی جنرل راحیل شریف پر 41 فیصد عوام نے اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔