عمران خان کا بھی وزیراعظم ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آزادی مارچ کو پریڈ ایونیو سے وزیراعظم ہاؤس منتقل کرنے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا نواز شریف تحقیقات تک ایک ماہ کیلئے استعفی دیدو لیکن نواز شریف ملک تباہ کرنے کیلئے تیار ہے کرسی چھوڑنے کیلئے نہیں۔ عمران خان نے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر میں ابھی تک شہباز شریف کا نام نہیں دیا۔

عمران کا مزید کہنا تھا امام خمینی کے انقلاب کے وقت پولیس ،فوج نے گولی نہیں چلائی تھی اور پولیس، رینجرز سے کہنا چاہتا ہوں کہ پرامن مارچ پر تشدد نہیں کرنا۔ انہوں نے کہا پہلے میں اور تحریک انصاف کے ٹائیگر نکلے گے پھر خواتین اور بچے پہنچے گے۔

عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی کا نام لیتے ہوئے کہا ہاشمی صاحب آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ عمران جہوریت کو کمزور نہیں بلکہ مضبوط کرے گا۔