عمران خان وزیر اعظم بننے تک دھاندلی کاروناروتے رہیں گے، رانا مشہود

Rana, Mashhood

Rana, Mashhood

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا مشہود کا کہنا ہے کہ بڑھکیں اورالزامات مولانا کے اخلاقی دیوالیہ پن کے عکاس ہیں جبکہ تانگہ پارٹی کے چودھری برادران اقتدار کی ہوس میں اندھے ہو گئے ہیں۔

عمران خان وزیر اعظم بننے تک دھاندلی کاروناروتے رہیں گے۔لاہور سے جاری بیان میں رانا مشہود نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خطاب کوکسی طورپر ہوش مند شخص کاخطاب قرار نہیں دیا جاسکتا، الزامات کی سیاست کرنے والے جلد ہوش میں آجائیں گے۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران انتخابات میں شکست کے بعد قادری جیسے لوگوں کے رحم وکرم پر ہیں ، طاہر القادری کے بعد وہ نیا آقا تلاش کریں گے۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ نام نہاد آزادی مارچ اور انقلاب مارچ جلد انجام کو پہنچ جائے گا، عمران خان وزیر اعظم بننے تک دھاندلی کاروناروتے رہیں گے، انہوںنے مزید کہا کہ طاقت کے زور پرجم ہوری نظام کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔