عمران خان کی احتجاجی کال کو سیاسی طریقے سے ہینڈل کیا جائے: گیلانی

Yousaf Raza

Yousaf Raza

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اگر عمران خان اور طاہر القادری کے احتجاج سے حکومت کو خطرہ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ادارے کمزور ہیں۔

عمران خان لیڈر ہیں اور لیڈر عوامی ایشوز پر احتجاج کیا کرتے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انہوں نے بھی عوام کے لئے احتجاج کیا جبکہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بھی احتجاج کیا کرتے تھے۔ حکومت کو عمران خان کی کال سے پریشان ہونے کے بجائے اسے سیاسی انداز سے ہینڈل کرنا چاہیے۔