عمران خان سونامی کے بجائے آئی ڈی پیز کیلئے جھولی پھیلائیں: پرویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دیار غیر میں سونامی، طوفانوں اور بحرانوں کیلئے چندہ جمع کرنے میں مصروف ہیں انہیں چاہئے کہ خیبرپختونخوا کے مسائل میں گھرے آئی ڈی پیز اور فلاحی اداروں کیلئے جھولی پھیلائیں۔

پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ماضی میں طاہرالقادری نے خیراتی منصوبوں کے نام پر جمع چندے کو سیاسی مہم کیلئے استعمال کیا اب عمران خان نے وہی کام شروع کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ دنیا میں کئی ادارے اور افراد پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کیلئے تجوریاں کھولے بیٹھے ہیں۔ یہ ادارے اور افراد پاکستان میں جمہوری نظام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔