عمران خان استعفےٰ کی تصدیق کیلئے اسپیکر کے چیمبر میں پیش نہیں ہوئے

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) استعفوں کی تصدیق کے لئے عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 4 ارکان کو پیر کو 3 سے 5 بجے کے دوران اسپیکر چیمبر بلایا گیا تھا تاہم عمران خان، غلام سرور خان، مراد سعید اور جنید اکبر بھی اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

اسپیکر نے پی ٹی آئی کے مزید تین ارکان کو منگل کو طلب کیا ہے جن میں امجد علی خان، شفقت محمود اور رائے حسن نواز شامل ہیں۔