عمران خان نے استعفے مانگ کر عوامی مینڈیٹ کی توہین کی: میاں افتخار

Mian Iftikhar

Mian Iftikhar

پشاور (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے ارکان اسمبلی سے استعفے مانگ کر خیبر پختونخوا کے عوام کی مینڈیٹ کی توہین کی ہے۔

جمہوریت کو نقصان پہنچا توعوام تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن دونوں کو معاف نہیں کریں گے۔ پشاور میں میاں افتخارحسین کا کہنا تھا کہ عمران خان کو خیبر پختونخوا کے عوام نے مینڈیٹ خدمت کے لئے دیا تھا۔

بھاگنے کے لئے نہیں،ارکان اسمبلی سے استعفے مانگ کر خیبر پختونخوا کے عوام کی مینڈیٹ کی توہین کی گئی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے مارچ روکنے کے لئے اسلام آباد فوج کے حوالے کرنے کے فیصلے کو غیر مناسب اقدام قرار دیا ان کا کہنا تھا۔

کہ اگر جمہوریت کو نقصان پہنچا توعوام تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن دونوں کو معاف نہیں کریں گے۔ میاں افتخار حسین کا کہنا تھا جمہوریت اور ملک کی بقاء کی خاطر افہام و تفہیم سے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے، انتخابات کے نتائج پر ہمیں بھی تحفظات ہیں، لیکن جمہوریت کی بقاء کے لئے نتائج تسلیم کئے۔