عمران خان ہمیشہ ہارتے اور دھاندلی کا رونا روتے رہیں گے: رانا مشہود

Rana Mashood

Rana Mashood

لاہور (جیوڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ عمران خان ہمیشہ ہارتے اور دھاندلی کا رونا روتے رہیں گے۔

نہ جانے کیوں اپنے بارے میں عوامی مقبولیت کی خوش فہمی کا زعم رکھتے ہیں وہ 1997ء کے الیکشن میں کوئی نشست نہ جیت پائے اور 2002ء کے الیکشن میں بمشکل ایک نشست پر کامیاب ہوئے۔ مسلم لیگ (ن) کو پنجاب میں اعلیٰ کارکردگی پر عام انتخابات میں عوام نے بھاری مینڈیٹ سے نوازا۔

انہوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کا انقلاب سونامی خان اور مولوی کنٹینر کے انقلاب کو بہا کر لے جائے گا۔ کنٹینر بابا کے خطاب کو کسی طو ر بھی ہوش مند شخص کا خطاب قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ان کے بیان کو فاتر العقل شخص کا بیان قرار دینا بالکل جائز ہو گا۔ طاہرالقادری کی بڑھکیں اورالزامات ان کے اخلاقی دیوالیہ پن کے عکاس ہیں۔ چوہدری برادران او ر مولوی قادری کا گٹھ جوڑ مفاد پرستوں کاگٹھ جوڑ ہے۔

حکومت کے جانے کی پیش گوئی کرنیو الے جلد کینیڈا کیلئے رخت سفر باند ھ لیں گے۔ تانگہ پارٹی کے سربراہ چوہدری برادران اقتدار کی ہوس میں اندھے ہو گئے ہیں۔ آمر کے سائے تلے معصوم لوگوں کا خون بہانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ ابن الوقت چوہدری برادران کی اصلیت کھل کر عوام کے سامنے آ گئی ہے۔ نام نہاد مارچ اور انقلاب جلد اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔